Headlines

دہلی میں بیٹھا بھگوان جگن ناتھ کا بیٹا ہی کرے گا کام، وزیراعظم مودی نے کانگریس اور BJD کو گھیرا

دہلی میں بیٹھا بھگوان جگن ناتھ کا بیٹا ہی کرے گا کام، وزیراعظم مودی نے کانگریس اور BJD کو گھیرا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے ڈی لیڈروں نے اوڈیشہ کو لوٹا۔ اوڈیشہ کو پہلے کانگریس اور پھر بی جے ڈی لیڈروں نے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو بھگوان جگن ناتھ کا بیٹا بیٹھا ہے وہ ضرور کام کرے گا۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان وزیراعظم مودی نے آج یعنی پیر کو برہم پور، اوڈیشہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور اپوزیشن پر جم کر نشانہ سادھا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اوڈیشہ کو جلد ہی پہلی بار ‘ڈبل انجن’ والی حکومت ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے ڈی لیڈروں نے اوڈیشہ کو لوٹا۔ اوڈیشہ کو پہلے کانگریس اور پھر بی جے ڈی لیڈروں نے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو بھگوان جگن ناتھ کا بیٹا بیٹھا ہے وہ ضرور کام کرے گا۔