Headlines

زلزلہ کے 21 جھٹکوں سے لرز اٹھا جاپان، وزیراعظم نے کہا: انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے سونامی

زلزلہ کے 21 جھٹکوں سے لرز اٹھا جاپان، وزیراعظم نے کہا: انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے سونامی

زلزلہ کے 21 جھٹکوں سے لرز اٹھا جاپان، وزیراعظم نے کہا: انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے سونامی

جاپان کے صوبے اشیکاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سمندر میں اٹھنے والی سونامی کی لہروں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ جاپان میں پیر کی شام آئے شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 تھی جب کہ اس کے بعد ایک اور شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 5.0 تھی۔

اشیکاوا : جاپان کے صوبے اشیکاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سمندر میں اٹھنے والی سونامی کی لہروں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ جاپان میں پیر کی شام آئے شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 تھی جب کہ اس کے بعد ایک اور شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 5.0 تھی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں جب 7 شدت سے زیادہ کا زلزلہ آتا ہے تو ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔ حالانکہ اس بار وارننگ کافی سنگین تھی جہاں مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقام پر جانے کی اپیل کی تھی۔

اس زلزلے کے بعد سمندر میں اونچی لہریں بھی اٹھتی دیکھی گئیں۔ جاپانی نیوز چینل این ایچ کے کے مطابق 1 میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اشیکاوا کے واجیما شہر کے ساحل سے ٹکرائیں۔ جاپانی پبلک براڈکاسٹر NHK کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد 5 میٹر اونچی لہروں کے امکان کے باعث لوگوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے اور عمارتوں کے ٹاپ یا اونچی زمین پر جانے کی تاکید کی گئی۔