Headlines

لوک سبھا انتخابات 2024 : وادی کشمیر کے ووٹروں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے فلیگ مارچ

واضح رہے وادی کشمیر میں لوک سبھا کی تین سیٹیں اننت ناگ ۔ راجوری ، سرینگر اور بارہمولہ۔ اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے میں الیکشن کے تیسرے مرحلے سات مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ سرینگر پارلیمانی حلقے میں چوتھے مرحلے میں تیرہ مئی کو جبکہ بارہمولہ حلقے میں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں خطے کے اودھمپور پارلیمانی حلقے میں جہاں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ، جموں و کشمیر پولیس نے اپنے سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا۔ اودھمپور ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ میٹنگ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے مختلف طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لوک سبھا انتخابات 2024 : وادی کشمیر کے ووٹروں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے فلیگ مارچ

وادی کشمیر کے ووٹروں کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے احساس تحفظ پیدا  کرنے کے لئے پوری وادی میں سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ضلعی پولیس اور سینٹرل آرمڈ فورسز نے مختلف اضلاع میں کیا۔

جموں : وادی کشمیر کے ووٹروں کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے احساس تحفظ پیدا  کرنے کے لئے پوری وادی میں سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ضلعی پولیس اور سینٹرل آرمڈ فورسز نے مختلف اضلاع میں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ معاشرے میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنے اور آزادانہ ، منصفانہ اور بے خوف انتخابات کو یقینی بنانے کے غرض سے علاقے کے تسلط کی مشق کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور سی اے پی ایف کے سینئر افسران اور جوانوں  نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

واضح رہے وادی کشمیر میں لوک سبھا کی تین سیٹیں اننت ناگ ۔ راجوری ، سرینگر اور بارہمولہ۔ اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے میں الیکشن کے تیسرے مرحلے سات مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ سرینگر پارلیمانی حلقے میں چوتھے مرحلے میں تیرہ مئی کو جبکہ بارہمولہ حلقے میں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جموں خطے کے اودھمپور پارلیمانی حلقے میں جہاں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ،  جموں و کشمیر پولیس نے اپنے سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا۔ اودھمپور ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ میٹنگ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے مختلف طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔