Headlines

یوپی میں شدیدسردی کی لہر:لکھنؤ سمیت ان اضلاع میں اسکول بند، چلائی جائےگی آن لائن کلاسز

lucknow-up-weather-due-to-severe-cold-attack-schools-in-lucknow-and-agra-closed-order-for-online-classes

لکھنؤ میں، ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر حکم جاری کیا ہے کہ نرسری سے لے کر 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو بند کردیا جائے اور کلاسز آن لائن موڈ میں چلائی جائیں۔ اس حکم پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں

کھنؤ اور آگرہ میں سخت سردی، گھنی دھند اور شدید سردی کی لہر کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ لکھنؤ میں 27 جنوری تک اور آگرہ میں 24 جنوری تک اسکول بند رہیں گے۔ لکھنؤ میں، ضلعمجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر حکم جاری کیا ہے کہ نرسری سے لے کر 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو بند کردیا جائے اور کلاسز آن لائن موڈ میں چلائی جائیں۔ اس حکم پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 28 دسمبر سے دارالحکومت لکھنؤ میں 8ویں جماعت تک کے اسکول بند ہیں۔ سردی کی لہر کے باعث اسکول کھولنا ممکن نظر نہیں آ رہا۔ جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے آن لائن کلاسز چلانے کی ہدایت دی ہیں۔

دوسری جانب سردی کی بڑھتی ہوئی لہر کو دیکھتے ہوئے آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے بھی اسکولوں میں دو دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ حکم جاری کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ نرسری سے کلاس 8 تک کے اسکول 24 جنوری تک بند رہیں گے۔ کلاس 9 سے کلاس 12 تک کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کلاس 9 سے 12 تک کی کلاسز صبح 10.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک ہوں گی۔ اس کے علاوہ یونیفارم پہننے کے لزوم میں رعایت دی گئی ہے۔ طلباء کوئی بھی گرم کپڑے پہن کرا سکول جا سکتے ہیں۔