Headlines

کسان آندولن: پولیس اور فوج کی 114 کمپنیاں تعینات، ہریانہ میں سی سی ٹی وی سے نگرانی، ڈرون سے رکھی جارہی نظر

کسان آندولن: پولیس اور فوج کی 114 کمپنیاں تعینات، ہریانہ میں سی سی ٹی وی سے نگرانی، ڈرون سے رکھی جارہی نظر

کسان آندولن: پولیس اور فوج کی 114 کمپنیاں تعینات، ہریانہ میں سی سی ٹی وی سے نگرانی، ڈرون سے رکھی جارہی نظرکسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے نیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس کی کل 114 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ کسانوں کی تحریک میں زیادہ تر کسان اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے رہنے والے ہیں۔

کسان آندولن: پولیس اور فوج کی 114 کمپنیاں تعینات، ہریانہ میں سی سی ٹی وی سے نگرانی، ڈرون سے رکھی جارہی نظر

چندی گڑھ : کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت (MSP) کی ضمانت دینے والے قانون کے مطالبہ کیلئے منگل کو ‘دہلی چلو’ مارچ کی کال دی ہے ۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے نیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس کی کل 114 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ کسانوں کی تحریک میں زیادہ تر کسان اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے رہنے والے ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان نے پیر کو کہا کہ ہریانہ پولیس نے ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات لاگو کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف اضلاع میں کل 114 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں، جن میں نیم فوجی دستوں کی 64 کمپنیاں اور ہریانہ پولیس کی 50 کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستے فساد مخالف آلات سے لیس ہیں اور ان اضلاع میں تعینات ہیں۔ یہ حساس ہیں اور پنجاب کی سرحد سے متصل ہیں۔

ادھر دہلی پولیس نے بھی کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر پیر کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی، جس میں قومی دارالحکومت کی تین سرحدوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے بارے میں مسافروں کو خبردار کیا گیا۔ ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ NH-44 کے راستے سونی پت، پانی پت، کرنال وغیرہ کی طرف جانے والی بین ریاستی بسیں ISBT سے مجنوں کا ٹیلا تک سگنیچر برج سے کھجوری چوک سے لونی بارڈر کے راستےKMP تک جائیں گی۔ NH-44 کے راستے سونی پت، پانی پت، کرنال وغیرہ کی طرف جانے کی خواہشمند بھاری سامان کی گاڑیوں (HGVs) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ NH-44 (DSIIDC) چوراہے پر ہریش چندر اسپتال چوراہے سے بوانا روڈ کراسنگ سے بوانا چوک تک ایگزٹ نمبر 2 لیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بوانا-اوچندی روڈ سید پور چوکی کے راستے اوچندی بارڈر سے KMP تک پہنچتی