Headlines

دہلی شراب گھوٹالہ میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کا کیا ہے گراونڈ؟ ای ڈی نے لگائے تھے یہ الزامات

اروند کیجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعہ کو صبح 10:30 بجے سماعت ہوگی۔ انہیں ڈائری نمبر 13598/2024 الاٹ کیا گیا ہے۔

اروند کیجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعہ کو صبح 10:30 بجے سماعت ہوگی۔ انہیں ڈائری نمبر 13598/2024 الاٹ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں انہیں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے کیجریوال کو ایجنسی کے ذریعہ کسی بھی گرفتاری پر روک لگانے سے راحت دینے سے انکار کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ کسی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے فوراً بعد ای ڈی کی ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی اور تلاشی لی۔ اس کے بعد کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا۔