Headlines

ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ، کل ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو بدھ کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی بدھ کو ہی عید الفطر کی دوگانہ نماز ادا کی گئی ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی گئی ۔

ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات کو ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ شوال  کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے ۔

نئی دہلی : ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات کو ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ شوال  کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے ۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں کل ہی شوال کا چاند نظر آگیا تھا اور آج بدھ کو وہاں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔

عیدالفطر کے موقع پر فرزندان توحید ہر شہر اور قصبہ میں عیدگاہوں اور مساجد میں دوگانہ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے حضور خصوصی دعائیں مانگتے ہیں اور پھر جشن منانے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ بریانی، کباب، سوئیوں جیسے عید کے خاص پکوان گھروں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ خاندان کے بچے بڑوں سے عیدی وصول کرتے ہیں۔