Headlines

IPL 2024 کے درمیان میں بدل سکتا ہے اس ٹیم کا کپتان؟ آکاش چوپڑا نے کس کیلئے کیا اشارہ

آکاش چوپڑا کا یہ ٹویٹ 13 فروری کا ہے، جس میں انہوں نے لکھا: ‘مجھے کیوں لگتا ہے کہ اس آئی پی ایل سیزن کے وسط میں ہی ایک ٹیم کا کپتان بدل جائے گا۔ کیا ہوگا ؟ انتظار کرتے ہیں۔ آکاش چوپڑا نے اپریل میں اپنے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ۔ اس بار انہوں نے لکھا، ‘کیا ہم ہر میچ کے ساتھ اس تبدیلی کے قریب آ رہے ہیں؟’

آکاش چوپڑا کا ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے آئی پی ایل 2024 کے وسط میں کپتان کو تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آکاش چوپڑا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کئی طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ زیادہ تر شائقین نے رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے کپتانوں کی تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں۔

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 نے تقریباً ایک تہائی سفر طے کرلیا ہے۔ اب تک 23 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور 24ویں میچ میں راجستھان رائلز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہے۔ اگر ہم اب تک کھیلے گئے 23 میچوں کے بعد پلے آف کی تصویر دیکھنے کی کوشش کریں تو راجستھان رائلز کافی اچھی پوزیشن میں ہے۔ وہیں رائل چیلنجرز بنگلورو اور دہلی کیپٹلز کی حالت کافی خراب ہے۔ دریں اثنا آکاش چوپڑا کا ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے آئی پی ایل 2024 کے وسط میں کپتان کو تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔