Headlines

یشسوی جیسوال نے کی وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری، روہت ۔ وراٹ بھی نہیں کرسکے ایسا

شسوی جیسوال اور وسیم اکرم کے علاوہ آج تک کسی بھی کھلاڑی نے ایک ٹیسٹ اننگز میں 12 چھکے نہیں لگائے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، سچن تیندولکر جیسے کھلاڑی بھی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکے ہیں۔ برینڈن میک کولم، میتھیو ہیڈن، کسل مینڈس، بین اسٹوکس اور ناتھن ایسٹلے جیسے کھلاڑی 11 چھکے لگا چکے ہیں۔ لیکن صرف 2 کھلاڑی 12 چھکے لگانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

یشسوی جیسوال نے کی وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری، روہت ۔ وراٹ بھی نہیں کرسکے ایسا

جیسوال نے وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ وسیم اکرم کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ریکارڈ تھا، جسے آج تک کسی نے نہیں توڑا تھا۔

ئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ یشسوی جیسوال کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 557 رنز کا بڑا ہدف رکھا ہے ۔ جیسوال نے ایک بار پھر ہندوستان کے لیے شاندار کام کیا۔ انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار ڈبل سنچری بنائی۔ اس اننگز کے دوران یشسوی نے بارہ چھکے لگائے۔ اپنا 12واں چھکا لگا کر جیسوال نے پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

جیسوال نے وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ وسیم اکرم کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ریکارڈ تھا، جسے آج تک کسی نے نہیں توڑا تھا۔ دراصل انہوں نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے۔ آج تک کوئی بلے باز ایسا نہیں کر سکا تھا۔ لیکن یشسوی جیسوال نے ایک اننگز میں 12 چھکے لگا کر وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری کرلی ۔