Headlines

قبرستان میں گھیرا ڈالے بیٹھی رہی تھی، باپ نے ایسا کیا کردیا کہ 10 دنوں بعد قبر سے نکالنی پڑی بیٹی کی لاش

قبرستان میں گھیرا ڈالے بیٹھی رہی تھی، باپ نے ایسا کیا کردیا کہ 10 دنوں بعد قبر سے نکالنی پڑی بیٹی کی لاش

بتایا جاتا ہے کہ بگہی گاؤں کے نصرالدین خان کی بیٹی صوفیہ خاتون کی شادی کہیں اور طے تھی۔ صوفیہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے پر بضد تھی، جس پر والد نصر الدین خان، بھائی صہیب خان اور والدہ ریشما خاتون نے مل کر گلا ریت کر بیٹی کا قتل کر دیا۔

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو غصے میں آکر اس لئے مار ڈالا کیونکہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ یہ واقعہ 19 مارچ کو ہتھوا تھانہ علاقہ کے بگہی گاؤں میں پیش آیا۔ قتل کے بعد باپ نے بیٹی کی لاش کو رات کی تاریکی میں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ واقعے کے 10 دن بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں لڑکی کے والدین اور بھائی کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

تایا جاتا ہے کہ بگہی گاؤں کے نصرالدین خان کی بیٹی صوفیہ خاتون کی شادی کہیں اور طے تھی۔ صوفیہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے پر بضد تھی، جس پر والد نصر الدین خان، بھائی صہیب خان اور والدہ ریشما خاتون نے مل کر گلا ریت کر بیٹی کا قتل کر دیا۔ ثبوت چھپانے کے لیے اس کو دفن کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبر کھود کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں چوکیدار کے بیان کی بنیاد پر مقتول کے بھائی، والد اور والدہ کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایس پی سورن پربھات کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دبش دی جارہی ہے۔ گرفتاری کے بعد اس معاملے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔