Headlines

چنئی میں سمندری طوفان میچونگ کا قہر: 8افراد کی موت، عام زندگی متاثر

چنئی میں سمندری طوفان میچونگ کا قہر: 8افراد کی موت، عام زندگی متاثر

چنئی میں سمندری طوفان میچونگ کا قہر: 8افراد کی موت، عام زندگی متاثر

رپورٹ کے مطابق شہر کی تمام 17 سب ویز پانی میں ڈوب گئیں۔ اب تک آٹھ اموات کی اطلاع ملی ہے، جن میں پورٹیبل کنٹینر کے دفتر میں پھنسے دو ملازمین بھی شامل ہیں

سائیکلون طوفان Michaung میچونگ نے چنئی اور اس کے پڑوسی اضلاع میں بھیانک تباہی مچا دی۔ اتوار کی صبح سے 400 سے 500 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے ساحلی شہر میں مکانات اور کاریں اور بائک تباہ ہو گئے۔ہم آپ کو بتادیں کہ سال 2015 میں جب ‘بھاری بارش کی وجہ سے چنئی شہر پانی میں ڈوبا تھا، اس وقت 330 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

TOI کی اطلاع کے مطابق، جس وقت سائیکلون Michaung نے پیر کی شام کو چنئی سے گذرا تو، انا سلائی سمیت کئی سڑکیں آبی گزرگاہوں میں تبدیل ہو چکی تھیں اور بڑی تعداد میں پارک کی گئی کاریں بہہ گئیں۔ پیر کی صبح 3 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے چنئی میں تقریباً تمام سڑکیں، رہائشی علاقے، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور بس ٹرمینل چھوٹی ندیوں کی طرح بہہ رہے تھے۔ریاستی حکومت کی جانب سے آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھاری بارش کی وجہ سے بجلی سربراہی اور انٹرنیٹ خدمات متاثر ہوئی ہیں۔