Headlines

مدھیہ پردیش: موہن یادو نے وزیراعلی عہدہ کا لیا حلف، جگدیش دیوڑا اور راجیندر شکلا بنے نائب وزرائے اعلی

موہن یادو نے بدھ کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ جگدیش دیورا اور راجندر شکلا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس طرح مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اب دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔

مدھیہ پردیش: موہن یادو نے وزیراعلی عہدہ کا لیا حلف، جگدیش دیوڑا اور راجیندر شکلا بنے نائب وزرائے اعلی

بھوپال: موہن یادو نے بدھ کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ جگدیش دیورا اور راجندر شکلا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس طرح مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اب دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔ موہن یادو کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ امت شاہ اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے بی جے پی نے پیر کو یادو کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا تھا اور پارٹی کے سینئر لیڈر شیوراج سنگھ چوہان پانچویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا ریکارڈ نہیں بنا سکے تھے۔ چوہان حکومت میں وزیر رہنے والے یادو (58) کو پیر کو ایک میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔