Headlines

اگر اے آئی سے لیس ہتھیار دہشت گرد گروپوں … وزیراعظم مودی نے کیا خبردار، دنیا نئے دور میں داخل ہورہی ہے

اگر اے آئی سے لیس ہتھیار دہشت گرد گروپوں ... وزیراعظم مودی نے کیا خبردار، دنیا نئے دور میں داخل ہورہی ہے

اگر اے آئی سے لیس ہتھیار دہشت گرد گروپوں … وزیراعظم مودی نے کیا خبردار، دنیا نئے دور میں داخل ہورہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی آلات کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں جانے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے اخلاقی استعمال کے لئے ایک عالمی فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔

اگر اے آئی سے لیس ہتھیار دہشت گرد گروپوں ... وزیراعظم مودی نے کیا خبردار، دنیا نئے دور میں داخل ہورہی ہے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی آلات کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں جانے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے اخلاقی استعمال کے لئے ایک عالمی فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔ ‘آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر عالمی شراکت داری‘ (جی پی اے آئی) چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اے آئی اکیسویں صدی میں ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن اس میں 21ویں صدی کو تباہ کرنے کی بھی مساوی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک، سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا چوری کے چیلنج کے علاوہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں اے آئی ٹولز کے پڑنے کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ اگر اے آئی سے لیس ہتھیار دہشت گرد تنظیموں تک پہنچ گئے تو عالمی سلامتی کو بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا اور اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔