Headlines

سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنا جموں و کشمیر پولیس کا سب سے بڑا مشن: وی کے بردی

سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنا جموں و کشمیر پولیس کا سب سے بڑا مشن: وی کے بردی

سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنا جموں و کشمیر پولیس کا سب سے بڑا مشن: وی کے بردی

کشمیر زون کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی کا کہنا ہے کہ سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنا جموں و کشمیر پولیس کا سب سے بڑا مشن ہے اور اس مشن کو پولیس پورا کرکے ہی دم لے گی۔

سری نگر: کشمیر زون کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی کا کہنا ہے کہ سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنا جموں و کشمیر پولیس کا سب سے بڑا مشن ہے اور اس مشن کو پولیس پورا کرکے ہی دم لے گی۔ انہوں نےکہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس پہلے بھی سخت کارروائی کرتی آئی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی ۔ تاکہ اس بدت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے۔

ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر کے دورے کے دوران وی کے بردی  نے کہا کہ پولیس جموں و کشمیر میں منشیات پر قدغن لگانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس لت میں پڑے نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو اس سے چھُٹکارا دلانے کے لئے یو ٹی کے مختلف اضلاع میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں نشے کی لت میں پڑے افراد کی کونسلنگ کرنے کے علاوہ ان کا علاج و معالجہ  بھی کیا جارہا ہے۔