Headlines

بابر کی نصف سنچری اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسرے ٹی ٹوینٹی میں دی مات، سیریز ہارنے کی کگار پر پاکستان

نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا دوسرا میچ ہیملٹن میں کھیلا گیا۔ پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فن ایلن کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ 21 رنز کی جیت کے ساتھ میزبان ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری تو فن ایلن اور ڈیون کونوے نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ کونوے زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے لیکن ایلن نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کین ولیمسن نے 26، ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کا اسکور 20 اوورز میں 194 رنز تک پہنچ گیا۔

بابر کی نصف سنچری اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسرے ٹی ٹوینٹی میں دی مات، سیریز ہارنے کی کگار پر پاکستان

پاکستانی گیند بازوں کی بات کریں تو حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2، عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں اتری پاکستانی ٹیم نے جلد ہی 2 وکٹیں گنوا دیں۔ سلامی بلے باز صائم ایوب نے 1 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے۔ اس کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کی اننگز سنبھالی۔ فخر زمان کے بلے سے بھی شاندار نصف سنچری دیکھنے کو ملی۔

نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا دوسرا میچ ہیملٹن میں کھیلا گیا۔ پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فن ایلن کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ 21 رنز کی جیت کے ساتھ میزبان ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری تو فن ایلن اور ڈیون کونوے نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ کونوے زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے لیکن ایلن نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کین ولیمسن نے 26، ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کا اسکور 20 اوورز میں 194 رنز تک پہنچ گیا۔