Headlines

نوئیڈا میں 16 جنوری تک بند تو دہلی میں کل سے کھلیں گے سبھی اسکول، لیکن بدل گئی ٹائمنگ

نوئیڈا میں 16 جنوری تک بند تو دہلی میں کل سے کھلیں گے سبھی اسکول، لیکن بدل گئی ٹائمنگ

نوئیڈا میں 16 جنوری تک بند تو دہلی میں کل سے کھلیں گے سبھی اسکول، لیکن بدل گئی ٹائمنگ

سردی اور دھند کے پیش نظر نوئیڈا کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کے بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بورڈ کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ئی دہلی: سردی اور دھند کے پیش نظر نوئیڈا کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کے بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بورڈ کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بیسک آفیسر نے نوٹس میں لکھا کہ گھنے کہرے اور شدید سردی کے باعث بورڈ سے وابستہ تمام اسکولوں میں 16 جنوری تک تعطیلات رہیں گی۔ اسکول کا سبھی عملہ 16 جنوری کو کام پر جائے گا، حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وہیں دہلی میں سبھی اسکول پیر سے یعنی کل سے کھل جائیں گے، حالانکہ اس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے جاری کردہ سرکاری حکم کے مطابق دہلی میں سبھی کلاسیں فزیکل موڈ میں چلیں گی، لیکن سردی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہاں کوئی اسکول صبح 9 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ شام 5 بجے کے بعد کوئی اسکول نہیں چلے گا۔

بتادیں کہ قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی جاری ہے۔ اتوار کی صبح بھی اس پورے علاقے میں گھنا کہرا چھایا رہا ۔ اس دوران صفر ویزیبیلیٹی ریکارڈ کی گئی۔ ریاستوں میں کہرے کی وجہ سے لوگوں کا سفر متاثر ہو رہا ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، شمالی راجستھان اور اتر پردیش میں انتہائی کہرے کی گھنی چادر چھائی ہوئی ہے۔