Headlines

رمضان المبارک : تیسرے جمعہ کے موقع پرمساجد میں فرزندان توحید کے کثیر اجتماعات

رمضان المبارک : تیسرے جمعہ کے موقع پرمساجد میں فرزندان توحید کے کثیر اجتماعات

رمضان المبارک : تیسرے جمعہ کے موقع پرمساجد میں فرزندان توحید کے کثیر اجتماعات

دہلی سمیت ملک بھر میں امن اور ہم آہنگی کے لیے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اکثر مقامات پر دیکھا گیا کہ لوگ نماز ادا کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ دہلی، لکھنؤ، پٹنہ، رانچی، جے پور سمیت ملک کے تقریباً ہر حصے میں پولیس نے مساجد کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقع پر ملک کے اہم شہروں کی بیشتر مساجد میں فرزندان توحید کے کثیر اجتماعات دیکھے گئے۔ نماز جمعہ سے قبل علمائے کرام، خطیب اور ائمہ کرام نے ملک اورعالم اسلام کے موجودہ حالات کے پیش نظر یوم استغفار کے تحت خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ 17 رمضان المبارک کو ’ یوم بدر‘ منایا جاتا ہے اس مناسبت سے مساجد میں قبل نماز جمعہ خصوصی خطابات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کئی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد انسانیت کی نجات کیلئے رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔ بعض علمائے کرام نے شہدائے بدر اور غزوہ بدر میں شریک صحابہ کرام ؓ کے ناموں کے وسیلہ سے دعاؤں کا اہتمام کیا۔

دہلی سمیت ملک بھر میں امن اور ہم آہنگی کے لیے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اکثر مقامات پر دیکھا گیا کہ لوگ نماز ادا کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ دہلی، لکھنؤ، پٹنہ، رانچی، جے پور سمیت ملک کے تقریباً ہر حصے میں پولیس نے مساجد کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔مختار انصاری کی موت کے بعد اعظم گڑھ میں منعقدہ نماز جمعہ بحفاظت مکمل ہوئی۔ ضلع میں ہائی الرٹ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پوری طرح تیار نظر آئی۔ ڈی ایم اور ایس پی نے ضلع کے حساس علاقوں کا دورہ کیا اور نماز کے دوران پہاڑ پور پولیس چوکی پر موجود رہے۔مختار انصاری کی ہلاکت کے بعد ضلع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔