Headlines

رمضان المبارک: پہلےدہے کےبعدمصلیوں کاغائب ہوجاناافسوسناک، قیام اللیل کاخصوصی اہتمام ہےلازمی

شہری علاقوں میں یہ چلن عام ہوتا جا رہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے پہلے دہے میں تراویح کا خصوصی اہتمام کرتے ہوئے دوسرے دہے کے بعد سے تروایح کی نماز کو ترک کیا جانے لگتا ہے اور تروایح کے دوران دوسرے دہے سے مصلیوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے

رمضان المبارک: پہلےدہے کےبعدمصلیوں کاغائب ہوجاناافسوسناک، قیام اللیل کاخصوصی اہتمام ہےلازمی

شہری علاقوں میں یہ چلن عام ہوتا جا رہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے پہلے دہے میں تراویح کا خصوصی اہتمام کرتے ہوئے دوسرے دہے کے بعد سے تروایح کی نماز کو ترک کیا جانے لگتا ہے اور تروایح کے دوران دوسرے دہے سے مصلیوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے۔

ملک کے بیشتر شہروں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ہزاروں حفاظ کرام تراویح اور تہجد کا اہتمام کرتے ہیں اور اس کے لئے وہ ماہ رجب سے ہی مسلسل مشقت کرتے ہوئے اپنی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں لیکن ماہ رمضان المبارک کے پہلے دہے کے بعد تراویح کو ترک کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔تراویح ماہ رمضان المبار ک کے دوران قیام اللیل کی خصوصی عبادت ہے جو صرف پہلے دہے کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ مکمل رمضان کے دوران تراویح کے علاوہ قیام اللیل کے خصوصی اہتمام کئے جانے ہے لیکن ملک کے میٹروں شہروں کے علاوہ ملک کے دیگر شہری علاقوں میں یہ چلن عام ہوتا جا رہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے پہلے دہے میں تراویح کا خصوصی اہتمام کرتے ہوئے دوسرے دہے کے بعد سے تروایح کی نماز کو ترک کیا جانے لگتا ہے اور تروایح کے دوران دوسرے دہے سے مصلیوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے۔

مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ نے کہا کہ سنت کی ادائیگی سے محرومی نہ ہو اس کے لئے رمضان المبار ک کے ایک لمحہ کو بھی ضائع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت نے اس ماہ مبارک میں کئی نعمتیں رکھی ہیں اور جن میں سب سے اہم نعمت رحمت خدا وندی ‘ مغفرت اور بخشش کے علاوہ قرب الہی کا موقع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صلواۃ التراویح سنت مؤکدہ ہے اور اس سنت کی ادائیگی میں کوتاہی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اللہ کے رسول ﷺ نے ماہ شعبان المعظم کے دوران اصحاب رسولﷺ کو اس بات کی تاکید فرمائی کہ تم پر جو مہینہ یعنی (رمضان) آرہا ہے اس مہینہ میں روزہ رکھواور رات کے وقت قیام کیا کرو۔مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران قرآن کا سننا اور قیام اللیل سنت ہے اور عام طور پر پہلے دہے میں قیام اللیل کے دوران قرآن مجید کی سماعت کے ذریعہ دونوں سنتوں پر عمل کیا جا رہاہے جبکہ دوسرے دہے سے دونوں ہی سنتیں ترک کی جانے لگی ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔