Headlines

عید الفطر کے موقع پر عامر خان نے تقسیم کی میٹھائی، بیٹے جیند اور آزاد نے بھی دیا ساتھ، خوش ہوگئے فینس اور پیپرازی

عید الفطر کے موقع پر عامر خان نے تقسیم کی میٹھائی، بیٹے جیند اور آزاد نے بھی دیا ساتھ، خوش ہوگئے فینس اور پیپرازی

عید کے موقع پر وائرل ہورہے عامر خان کے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان اپنے بیٹوں جنید اور آزاد خان کے ساتھ انتہائی سادگی سے عید مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ممبئی : ہندوستانی سنیما کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ فن کے میدان میں ان کی خصوصی خدمات کے لیے حکومت ہند نے انھیں پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا ہے۔ حالانکہ فلم لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے عامر خان بطور اداکار فلموں میں سرگرم نہیں ہیں تاہم وہ بطور پروڈیوسر فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان عامر خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔

عید کے موقع پر وائرل ہورہے عامر خان کے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان اپنے بیٹوں جنید اور آزاد خان کے ساتھ انتہائی سادگی سے عید مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ گیٹ پر کھڑے پیپرازیوں اور مداحوں کے ساتھ عید کی مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔