Headlines

گیان پیٹھ ایوارڈکے لئےاردو شاعرونغمہ نگارگلزاراورجگدگرو رام بھدراچاریہ کاانتخاب

58th-jnanpith-award-2024-urdu-poet-and-film-lyricist-gulzar-and-sanskrit-scholar-jagadguru-rambhadracharya

گلزار ہندی سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کا شمار اس دور کے بہترین اردو شاعروں میں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے انہیں 2002 میں اردو کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، 2013 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، 2004 میں پدم بھوشن اور کم از کم پانچ قومی فلم ایوارڈز حاصل ہوچکے ہیں۔

گیان پیٹھ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے سنیچر کو 2024 کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔اردو زبان کے مشہور و معروف شاعرونغمہ نگارگلزار اور سنسکرت کے اسکالر جگد گرو رام بھدراچاریہ کو 58 ویں گیان پیٹھ ایوارڈ کے وصول کنندگان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

گلزار ہندی سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کا شمار اس دور کے بہترین اردو شاعروں میں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے انہیں 2002 میں اردو کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، 2013 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، 2004 میں پدم بھوشن اور کم از کم پانچ قومی فلم ایوارڈز حاصل ہوچکے ہیں۔

رام بھدراچاریہ، چترکوٹ میں تلسی پیٹھ کے بانی اور سربراہ، ایک مشہور ہندو روحانی پیشوا، استاد اور 100 سے زیادہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ گیان پیٹھ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا، ‘یہ ایوارڈ (2023 کے لیے) دو زبانوں کے نامور ادیبوں ۔ سنسکرت کے ادیب جگد گرو رام بھدراچاریہ اور اردو کے مشہور ادیب گلزار کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔