Headlines

روس اور امریکہ کو کیسے بیلنس کررہا ہندوستان؟ وزیر خارجہ جے شنکر نے دیا دلچسپ جواب

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس کے ساتھ جاری تجارت کے درمیان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو متوازن بنائے رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز مزاحیہ انداز میں اپنی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہمارے لئے کوئی پریشانی کا سبب نہیں ہے۔

نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس کے ساتھ جاری تجارت کے درمیان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو متوازن بنائے رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز مزاحیہ انداز میں اپنی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہمارے لئے کوئی پریشانی کا سبب نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جے شنکر میونخ میں ایک سیکورٹی کانفرنس کے سیشن میں یہ تبصرہ کر رہے تھے تو اسی اسٹیج پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک بھی موجود تھے۔

جے شنکر سے سوال پوچھا گیا کہ ’’ہندوستان روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ اپنے بڑھتے باہمی تعلقات کو کس طرح متوازن کر رہا ہے؟‘‘ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘‘کیا یہ کوئی مسئلہ ہے، یہ ایک مسئلہ کیوں ہونا چاہئے ؟ میں اتنا اسمارٹ ہوں کہ میرے پاس کئی متبادل ہیں، آپ کو میری تعریف کرنی چاہئے‘‘۔