Headlines

مکیش امبانی،اپنی نواسی آدیاشکتی ساتھ آئے نظر ،نانااورنواسی کی پیاری تصویرہوئی وائرل

کیش امبانی،اپنی نواسی آدیاشکتی ساتھ آئے نظر ،نانااورنواسی کی پیاری تصویرہوئی وائرل

مکیش امبانی،اپنی نواسی آدیاشکتی ساتھ آئے نظر ،نانااورنواسی کی پیاری تصویرہوئی وائرل

نئی دہلی: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقاریب کے لیے فی الحال جام نگر میں ستاروں موجودگی ہے۔ تین روزہ تقاریب میں ملک اور بیرون ملک سے معروف شخصیات نے شرکت کی ہے۔ شادی سے پہلے کی تقاریب کے دوران مکیش امبانی کو اپنی نواسی آدیا شکتی کے ساتھ لاڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔نانا اور نواسی کی پیاری تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ایشا امبانی کی بیٹی کا نام آدیا شکتی ہے۔ شادی سے پہلے کی تقاریب کے دوسرے دن، اننت کو اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ اور خاندان کے ساتھ بالی ووڈ کے ستاروں، کاروباری شخصیات اور کھیلوں کے ستاروں کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنے مصروف شیڈول کے درمیان مکیش امبانی نے اپنی نواسی آدیہ شکتی کے لیے کچھ وقت نکالا۔ جو تصویر وائرل ہو رہی ہے، اس میں ملک کے بڑے بزنس مین مکیش امبانی آدیا کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں، اسے غور سے دیکھ رہے ہیں اور اس سے کا لاڈ پیار کر رہے ہیں۔ آدیا شکتی کریم رنگ کے لباس میں نظر آرہی تھی جس کی بازوؤں پر شیر کے بچے کی تصویر تھی، جب کہ مشہور بزنس مین نے چھوٹی سی چیک شدہ قمیض پر سرخ جیکٹ پہنی تھی۔