Headlines

اننت ۔ رادھیکا پری ویڈنگ تقریب: مہمانوں نے کی جنگل سفاری، خاص انداز میں نظر آیا امبانی کنبہ، دیکھئے تصاویر

اننت ۔ رادھیکا پری ویڈنگ تقریب: مہمانوں نے کی جنگل سفاری، خاص انداز میں نظر آیا امبانی کنبہ، دیکھئے تصاویر

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب کے دوسرے دن کا آغاز واک آن دی وائلڈ سائیڈ تھیم سے ہوا۔ اس دوران تقریب کے مہمانوں نے گجرات کے جام نگر میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور سی ایم ڈی مکیش امبانی کے جانوروں کے بچاؤ مرکز ‘ونتارا’ کا دورہ کیا۔

ئی دہلی : اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب کے دوسرے دن کا آغاز واک آن دی وائلڈ سائیڈ تھیم سے ہوا۔ اس دوران تقریب کے مہمانوں نے گجرات کے جام نگر میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور سی ایم ڈی مکیش امبانی کے جانوروں کے بچاؤ مرکز ‘ونتارا’ کا دورہ کیا۔ سبھی کی نظریں امبانی خاندان کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ پر تھیں۔ آئیے ایک جھلک دیکھتے ہیں کہ تقریب کے دوسرے دن امبانی کنبہ کے افراد نے کیا کیا پہن رکھا تھا۔

بتادیں کہ دوسرے دن مہمانوں کے لیے ڈریس کوڈ ‘جنگل فیور’ تھا۔ سبھی مہمانوں کو تقریب کے لیے آرام دہ جوتے اور کپڑے پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ سبھی مہمانوں نے ڈریس کوڈ کی پیروی کی اور جانوروں کے پرنٹس سے لے کر رنگین پیلیٹ تک آرام دہ کپڑے پہنے ہوئے تھے۔