Headlines

لوک سبھا انتخابات 2024 : بی جے پی کی آٹھویں لسٹ جاری، گرداس پور سے سنی دیول کا ٹکٹ کٹا ، جانئے کس کو ملا

بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں اڈیشہ سے تین، پنجاب سے چھ اور مغربی بنگال سے دو امیدواروں کے نام ہیں، جن میں سینئر ایم پی بھرتر ہری مہتاب بھی شامل ہیں ۔

بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں اڈیشہ سے تین، پنجاب سے چھ اور مغربی بنگال سے دو امیدواروں کے نام ہیں، جن میں سینئر ایم پی بھرتر ہری مہتاب بھی شامل ہیں ۔

نئی دہلی: بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں اڈیشہ سے تین، پنجاب سے چھ اور مغربی بنگال سے دو امیدواروں کے نام ہیں، جن میں سینئر ایم پی بھرتر ہری مہتاب بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بیجو جنتا دل چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پارٹی نے اڈیشہ کے جاج پور پارلیمانی حلقے سے ڈاکٹر رابندر نارائن بہیرا، کندھمال سے سکانت کمار پانیگراہی اور کٹک سے بھرتر ہری مہتاب کو امیدوار اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف گورداسپور سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ سنی دیول کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پارٹی نے دنیش سنگھ ‘ببو’ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح امرتسر سے ترنجیت سنگھ سندھو، جالندھر سے سشیل کمار رنکو، لدھیانہ سے رونیت سنگھ بٹو اور فرید کوٹ سے ہنس راج ہنس کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ پٹیالہ سے پرنیت کور الیکشن لڑیں گی۔