Headlines

ایئر کی ‘flying kiss’ کس کیلئے؟ چھکا لگانے کے بعد کیا اشارہ، میچ وننگ اننگز کا کریڈٹ اس خاص خاتون کو دیا

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے کے آر نے آر سی بی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ کے کے آر کے لئے وینکٹیش ایئر نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ایئر نے 30 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔

نئی دہلی : کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا آغاز دھوم دھام سے کیا ہے۔ شریس ایئر کی کپتانی والی ٹیم نے اپنے پہلے دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے کے آر نے آر سی بی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ کے کے آر کے لئے وینکٹیش ایئر نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ایئر نے 30 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ وینکٹیش نے اپنی میچ وننگ اننگز کا کریڈٹ شائقین گیلری میں بیٹھی اپنی لیڈی لک کو دیا۔ چھکا لگانے کے بعد جب انہوں نے ہجوم کی طرف دیکھتے ہوئے فلائنگ کس کیا تو کسی کو سمجھ نہیں آیا کہ ائیر کا یہ خاص جشن کس لیے ہے لیکن میچ کے بعد انہوں نے اس کا انکشاف کیا۔

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وینکٹیش ایئر نے KKR کی اننگز کے 15ویں اوور میں محمد سراج کی گیند پر سنگل لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 29 گیندوں میں پچاس رنز بنائے۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں ائیر کی 13ویں نصف سنچری تھی۔ نصف سنچری بنانے کے بعد ایئر نے لانگ آن پر ایک بڑا چھکا مارا ۔ اس کے بعد انہوں نے شائقین گیلری سے دیکھتے ہوئے فلائنگ کس دیا۔ میچ کے بعد جب وینکٹیش سے پوچھا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ ان کی منگیتر شروتی رگھوناتھن اسٹیڈیم میں بیٹھی تھیں۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے میچ وننگ اننگز کا کریڈٹ شروتی کو دیا۔