Headlines

یوسف پٹھان کو الیکشن کمیشن کی ہدایت، تشہیری مہم میں ورلڈ کپ کی تصویر نہیں کرپائیں گے استعمال

یوسف پٹھان کو الیکشن کمیشن کی ہدایت، تشہیری مہم میں ورلڈ کپ کی تصویر نہیں کرپائیں گے استعمال

یوسف پٹھان کو الیکشن کمیشن کی ہدایت، تشہیری مہم میں ورلڈ کپ کی تصویر نہیں کرپائیں گے استعمال

الیکشن کمیشن (ای سی) نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور مرشد آباد ضلع کے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان پر اپنی انتخابی مہم کے دوران 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی فاتحانہ مہم کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کولکاتہ: الیکشن کمیشن (ای سی) نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور مرشد آباد ضلع کے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان پر اپنی انتخابی مہم کے دوران 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی فاتحانہ مہم کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

26 مارچ کو کانگریس نے مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر سے رجوع کیا تھا اور پٹھان پر لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران سچن تیندولکر کی تصاویر کا استعمال کرکے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

بتادیں کہ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان، مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں اس ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011 میں گھریلو سرزمین پر ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ سی ای او کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ شکایت کا مکمل جائزہ لینے کے بعد انتخابی پینل کو کانگریس کی اس دلیل میں دم نظر آیا ، کیونکہ 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات تھی۔ اس لیے ووٹروں کا دھیان کھینچنے کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت کو اس جذبات کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔