Headlines

ہر سانس کہہ رہی ہے ہندوستان ۔ یو اے ای دوستی زندہ آباد، ابوظہبی کے زید اسٹیڈیم میں وزیراعظم مودی نے کہا

ہر سانس کہہ رہی ہے ہندوستان ۔ یو اے ای دوستی زندہ آباد، ابوظہبی کے زید اسٹیڈیم میں وزیراعظم مودی نے کہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس میں انہوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، تعاون کے نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کئی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

ابوظہبی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس میں انہوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، تعاون کے نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کئی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ ان کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ابو ظہبی کے زید اسٹیڈیم میں ایک پروگرام سے خطاب کررہے ہیں ۔

ابوظہبی میں ‘اہلا مودی’ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ “آج آپ نے ابوظہبی میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے یہاں آئے ہیں لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں، ہر دل کی دھڑکن، ہر سانس، ہر آواز کہتی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد…”

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ “میں اپنے خاندان کے افراد سے ملنے آیا ہوں۔ میں اس مٹی کی خوشبو لایا ہوں جہاں آپ پیدا ہوئے ہیں اور 140 کروڑ لوگوں کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ پیغام یہ ہے کہ ہندوستان کو آپ پر فخر ہے…‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ “مجھے 2015 میں اپنا پہلا (یو اے ای) دورہ یاد ہے جب مجھے مرکز میں آئے کچھ ہی وقت ہوا تھا ۔ تین دہائیوں کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ تھا۔ سفارت کاری کی دنیا میرے لیے نئی تھی۔ اُس وقت ائیرپورٹ پر اُس وقت کے ولی عہد اور آج کے صدر نے اپنے پانچ بھائیوں کے ساتھ میرا استقبال کیا تھا… یہ استقبال صرف میرے لیے نہیں تھا بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لئے تھا۔‘‘