Headlines

دہلی کیپٹلس نے لکھنؤ سپرجائنٹس کو6 وکٹوں سے دی ہےشکست

ے 10 اوور میں دہلی کیپٹلس کا اسکور 2 وکٹ پر 75 رن تھا، لیکن یہاں سے دہلی کیپٹلس کے بلے بازوں نے رفتار پکڑنی شروع کر دی۔ رشبھ پنت اور میک گرک نے اگلی 24 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور 4 اوورز کے اس عرصے میں دونوں نے مل کر 5 فلک بوس چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

دہلی کیپٹلس نے لکھنؤ سپرجائنٹس کو6 وکٹوں سے دی ہےشکست

ے 10 اوور میں دہلی کیپٹلس کا اسکور 2 وکٹ پر 75 رن تھا، لیکن یہاں سے دہلی کیپٹلس کے بلے بازوں نے رفتار پکڑنی شروع کر دی۔ رشبھ پنت اور میک گرک نے اگلی 24 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور 4 اوورز کے اس عرصے میں دونوں نے مل کر 5 فلک بوس چھکے اور 4 چوکے لگائے

دہلی کیپٹلس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اس سے پہلے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے 167 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ڈیوڈ وارنر صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پرتھوی شا نے ذمہ داری سنبھالی لیکن پچھلے میچ کی طرح وہ ففٹی اسکور نہیں کر سکے۔ وہ 22 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

دہلی نے پہلے ہاف میں بہت سست بلے بازی کی، لیکن اس کے بعد ریشبھ پنت اور ڈیبیو کرنے والے جیک فریزر میک گرک نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور ایل ایس جی کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ایک طرف پنت نے 24 گیندوں میں 41 رن کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جبکہ میک گرک نے 35 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے۔