Headlines

پھر ٹوٹا ہندوستان کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، آسٹریلیا نے فائنل میں ہرایا

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے ہرجس سنگھ کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان کی ناقص بیٹنگ آسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے بے بس ہو گئی اور 174 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

نئی دہلی : جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے ہرجس سنگھ کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان کی ناقص بیٹنگ آسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے بے بس ہو گئی اور 174 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کا لگاتار دوسری بار ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ہندوستان کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیائی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ یہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور تھا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 241 رنز بنائے تھے۔