Headlines

مخلوط حکومت سازی کے لیےسرگرمیاں جاری، کس کوملےگااقتدار؟

پاکستان میں عام انتخابات کےلئے ووٹنگ جاری، کس کو ملے گا اقتدار؟v

مخلوط حکومت سازی کے لیےسرگرمیاں جاری، کس کوملےگااقتدار؟

پاکستان کے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو منڈیٹ حاصل نہیں ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے مخلوط حکومت کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

پاکستان میں عام انتخابات کےلئے ووٹنگ جاری، کس کو ملے گا اقتدار؟v

یہ سمجھتے ہوئے کہ ریزروڈ سیٹس(Reserved Seats)کی کمی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت بنانے کے ان کے امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اصولی طور پر کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے اتوار کو کیا۔ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب وہ اس سلسلے میں آپشنز تلاش کر رہے ہیں، پارٹی یقینی طور پر ممکنہ اتحاد کے لیے مسلم لیگ ن یا پی پی پی سے رابطہ نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی کو مایوسی : قومی اسمبلی 6 نومنتخب ارکان پی ایم ایل(ن) میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے 6 نومنتخب ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ لاہورسے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وسیم قادر سمیت چھ آزاد ایم این ایز منتخب ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔اسی طرح قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان راجہ خرم نواز، بیرسٹر عقیل، پیر ظہور حسین قریشی، سردار شمشیر مزاری اور بیرسٹر میاں خان بگٹی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔