Headlines

نمازیوں کی تعداد کم کریں کیونکہ…گیانواپی پر اب کاشی وشوناتھ ٹرسٹ پہنچا عدالت، دی یہ دلیل

وارانسی: گیان واپی معاملے پر وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی کے بعد اب کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بھی وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گیا ہے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں عرضی داخل کرکے کاشی وشوناتھ ٹرسٹ نے ویاس جی تہہ خانہ کے اوپر نمازیوں کی بڑی تعداد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ٹرسٹ نے عدالت ویاس جی کے تہہ خانے کی مرمت کی بھی اجازت مانگی ہے۔ دراصل کاشی وشوناتھ ٹرسٹ کی طرف سے دائر عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ ویاس جی تہہ خانے پر بڑی تعداد میں نمازیوں کے جمع ہونے کی وجہ سے خستہ حال تہہ خانے کی چھت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس لیے عدالت حکم دے کہ اس علاقے میں جانے والے نمازیوں کی تعداد کم کی جائے۔ یہی نہیں عدالت سے ویاس تہہ خانے کی مرمت کے لیے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔

نمازیوں کی تعداد کم کریں کیونکہ…گیانواپی پر اب کاشی وشوناتھ ٹرسٹ پہنچا عدالت، دی یہ دلیل

گیان واپی معاملے پر وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی کے بعد اب کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بھی وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گیا ہے

وارانسی: گیان واپی معاملے پر وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی کے بعد اب کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بھی وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گیا ہے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں عرضی داخل کرکے کاشی وشوناتھ ٹرسٹ نے ویاس جی تہہ خانہ کے اوپر نمازیوں کی بڑی تعداد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ٹرسٹ نے عدالت ویاس جی کے تہہ خانے کی مرمت کی بھی اجازت مانگی ہے۔

دراصل کاشی وشوناتھ ٹرسٹ کی طرف سے دائر عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ ویاس جی تہہ خانے پر بڑی تعداد میں نمازیوں کے جمع ہونے کی وجہ سے خستہ حال تہہ خانے کی چھت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس لیے عدالت حکم دے کہ اس علاقے میں جانے والے نمازیوں کی تعداد کم کی جائے۔ یہی نہیں عدالت سے ویاس تہہ خانے کی مرمت کے لیے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔