Headlines

نکسلیوں سے لنک کیس: بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈی یو کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا بری

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کرتے ہوئے ان کی عمر قید کو رد کر دیا ہے۔ جسٹس ونے جوشی اور جسٹس ایس اے مینیجس کی بنچ نے اسی معاملے میں پانچ دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔

ناگپور: دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو ماؤنوازوں سے تعلق رکھنے کے معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کرتے ہوئے ان کی عمر قید کو رد کر دیا ہے۔ جسٹس ونے جوشی اور جسٹس ایس اے مینیجس کی بنچ نے اسی معاملے میں پانچ دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔

نکسلیوں سے لنک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے بنچ نے کہا کہ وہ تمام ملزمان کو بری کر رہی ہے کیونکہ استغاثہ ان کے خلاف معقول شک سے بالاتر معاملہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ سائی بابا کے علاوہ جن لوگوں کو عدالت نے بری کیا ہے ان کے نام ہیں – ہیم مشرا، مہیش ترکی، وجے ترکی، نارائن سانگلیکر، پرشانت راہی، پانڈو نیروٹ (متوفی)۔