Headlines

سب ایودھیا ۔ بنارس آنا چاہتے ہیں…وزیراعظم مودی نے لکھنو میں عوامی ریلی میں کہی ’دل کی بات‘

سب ایودھیا ۔ بنارس آنا چاہتے ہیں…وزیراعظم مودی نے لکھنو میں عوامی ریلی میں کہی ’دل کی بات‘

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک جلسہ عام کے دوران کروڑوں کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یکساں زور دیا ہے۔

ئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک جلسہ عام کے دوران کروڑوں کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یکساں زور دیا ہے۔ ڈبل انجن حکومت کا مقصد ہے کہ کوئی بھی فائدہ اٹھانے والا کسی بھی سرکاری اسکیم سے محروم نہ رہے۔ ایودھیا کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ یوپی میں ہندوستان کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بننے کی صلاحیت ہے۔ آج ملک کا ہر فرد وارانسی اور ایودھیا آنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہر روز لاکھوں لوگ ایودھیا- وارانسی کے درشن کے لئے آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے یوپی میں چھوٹے کاروباریوں، فضائی کمپنیوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لئے بے مثال مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا مودی آج ان کو بھی پوچھ رہا ہے، جن کو پہلے کسی نے نہیں پوچھا ۔ شہروں میں جو ہمارے ریہڑی پٹری والے بھائی بہن ہوتے ہیں، ان کے بارے میں پہلے کسی نے نہیں سوچا ۔ ہماری سرکار ان لوگوں کے لئے پی ایم سواندھی یوجنا لے کر آئی، اب تک ملک بھر کے ریہڑی پتری والوں کو دس ہزار کروڑ روپے کی اقتصادی مدد دی جاچکی ہے ۔