Headlines

اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری ٹرانزٹ ریمانڈپرجوناگڑھ منتقل، گجرات پولیس کوملی 2دن کی تحویل

اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کے وکیل عارف صدیقی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہیں 2 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انہیں جوناگڑھ (گجرات) لے جایا جائے گا۔

اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کے وکیل عارف صدیقی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہیں 2 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انہیں جوناگڑھ (گجرات) لے جایا جائے گا۔

گجرات پولیس نے اتوار (4 فروری) کو ممبئی میں مقیم اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو جوناگڑھ، گجرات میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی بھیڑ موجود تھی۔ممبئی کی ایک عدالت نے اتوار کی شام ان کا ٹرانزٹ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں جوناگڑھ لے جانے کی اجازت دی۔عدالت نے  مفتی سلمان ازہری کو 2دنوں کے لئے گجرات پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔امکان ہے پولیس تحویل کے دوران گجرات پولیس ان سے پوچھ تاچھ کریگی۔گجرات پولیس نے چند دن پہلے جوناگڑھ میں دی گئی تقریر کے بعد اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری اور دو دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس اتوار کی شام مفتی سلمان ازہری کو ممبئی سے لیکر گئی۔

اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کے وکیل عارف صدیقی نے کہا کہ ” پولیس نے ان کے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے درخواست دی تھی، ہم نے اس کی مخالفت کی تھی اور ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ہمیں جو نوٹس دینا ضروری ہے وہ ہمیں نہیں دیا گیا’’۔ ازہری کے وکیل عارف صدیقی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہیں 2 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انہیں جوناگڑھ (گجرات) لے جایا جائے گا۔