Headlines

پاکستان کو ملا ایک اور طوفانی تیز گیند باز، ڈھا رہا ہے قہر، یارکر سے اڑا دیتا ہے اسٹمپس

اکستان کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں 17 سالہ تیز گیند باز عبید شاہ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے کم اسکور والے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹیں لے کر تہلکہ مچا دیا ۔

پاکستان کو ملا ایک اور طوفانی تیز گیند باز، ڈھا رہا ہے قہر، یارکر سے اڑا دیتا ہے اسٹمپس

 پاکستان کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں  17 سالہ تیز گیند باز عبید شاہ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے کم اسکور والے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹیں لے کر تہلکہ مچا دیا ۔

ئی دہلی : پاکستان کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں  17 سالہ تیز گیند باز عبید شاہ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے کم اسکور والے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹیں لے کر تہلکہ مچا دیا ۔ پاکستان نے سپر سکس کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 6 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 8 فروری کو بینوئی میں کھیلا جائے گا۔

5 فروری 2006 کو خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں پیدا ہوئے عبید شاہ کے بڑے بھائی نسیم شاہ بھی پاکستان کے لئے کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ نسیم ورلڈ کلاس تیز گیند باز ہیں جو اس وقت انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں۔ عبید شاہ نے 2020 کے چیمپئن بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے اس میچ میں 10 اوورز کرائے، 44 رنز دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلہ دیش کی بلے بازی کو تہس نہس کر دیا۔ اس طرح پاکستان نے 155 رنز کا کامیابی سے دفاع کرلیا اور بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی۔