Headlines

سیاست میں انٹری کریں گے یا نہیں…ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے دیا یہ بڑا جواب

سیاست میں انٹری کریں گے یا نہیں...ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے دیا یہ بڑا جواب

سیاست میں انٹری کریں گے یا نہیں…ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے دیا یہ بڑا جواب

ورلڈ کپ 2023 میں ایک کے بعد ایک شاندار پرفارمنس سے ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے تیز گیند باز محمد سمیع پیر کو نیوز 18 انڈیا کے پروگرام چوپال میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اپنی کارکردگی اور آف فیلڈ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

نئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 میں ایک کے بعد ایک شاندار پرفارمنس سے ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے تیز گیند باز محمد سمیع پیر کو نیوز 18 انڈیا کے پروگرام چوپال میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اپنی کارکردگی اور آف فیلڈ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ محمد سمیع سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کرکٹ کے بعد سیاست میں آئیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے چوپال پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والے لوگوں سے ہی پوچھ لیا کہ کیا انہیں سیاست میں آنا چاہئے؟ آدھے لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور آدھے نے نہیں میں جواب دیا۔

اس کے بعد محمد سمیع نے خود صاف کہہ دیا کہ ان کا سیاست میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس دوران سمیع سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ان کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم بننی چاہئے؟ اس پر تیز گیند باز نے کہا کہ ہاں بائیوپک تو بننی چاہئے۔ پھر ان سے پوچھا گیا کہ اس فلم میں ہیرو کون ہوگا؟ سمیع نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد مجھے کوئی کام نہیں ہوگا۔ میں مرکزی کردار ادا کرلوں گا۔

چوپال شو کے دوران محمد سمیع سے پوچھا گیا کہ آپ کا پسندیدہ تیز گیند باز کون ہے تو انہوں نے ڈیل اسٹین، وقار یونس، میک گرا، وسیم اکرم اور کپل دیو کا نام لیا۔ محمد سمیع کا کہنا تھا کہ یہ وہ گیند باز ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے تھے اور اتنی سٹیک بولنگ کرتے تھے کہ سب کو ان کے ٹیلنٹ پر یقین تھا۔