Headlines

مہاراشٹرمیں صبح صبح پولیس اورنکسلیوں کے درمیان ایک بڑا انکاؤنٹر ،4 نکسلی ہلاک

مہاراشٹر پولیس کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی ملی ہے اور انکاؤنٹر کے دوران 4 نکسلیوں کو مارا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گڈچرولی کے جنگلات میں ایک بڑا نکسل گروپ لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے چھپا ہوا ہے

ممبئی: مہاراشٹر کے گڈچرولی میں منگل کی صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ایک بڑا انکاؤنٹر ہوا۔ مہاراشٹر پولیس کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی ملی ہے اور انکاؤنٹر کے دوران 4 نکسلیوں کو مارا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گڈچرولی کے جنگلات میں ایک بڑا نکسل گروپ لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے چھپا ہوا ہے۔

اس اطلاع کے بعد مہاراشٹر پولیس کے خصوصی C-60 کمانڈوز اور CRPF کمانڈوز نے جنگلاتی علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ نکسلیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کافی دیر تک جاری رہا۔ بعد میں پولیس نے موقع سے 4 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کیں۔ اس دوران پولیس نے نکسلیوں سے اے کے 47 رائفل سمیت کئی ہتھیار بھی ضبط کئے۔