Headlines

’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

’....تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

 فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی ہے تو جموں و کشمیر کی حالت غزہ جیسی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم بات چیت کے ذریعے کوئی حل نہیں نکالتے ہیں تو ہمارا حال بھی وہی ہوگا جو غزہ اور فلسطین کا ہورہا ہے، جن پر اسرائیل بمباری کررہا ہے۔’

نئی دہلی: پونچھ دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے بڑا بیان دیتے ہوئے ہندوستان۔ پاکستان مذاکرات کی وکالت کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی ہے تو جموں و کشمیر کی حالت غزہ جیسی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم بات چیت کے ذریعے کوئی حل نہیں نکالتے ہیں تو ہمارا حال بھی وہی ہوگا جو غزہ اور فلسطین کا ہورہا ہے، جن پر اسرائیل بمباری کررہا ہے۔’

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان بات چیت کے ذریعے تنازعات کو ختم نہیں کرتے ہیں تو کشمیر کا بھی غزہ اور فلسطین جیسا ہی حشر ہوگا، جن پر بمباری کی جا رہی ہے. دراصل فاروق عبداللہ گزشتہ ہفتے پونچھ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کر رہے تھے، جس میں ہندوستانی فوج کے چار جوان شہید اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔