Headlines

اتراکھنڈاسمبلی میں پیش کیاگیایونیفارم سول کوڈبل، بحث کےبعدکل ہوسکتاہےپاس

اتراکھنڈاسمبلی میں پیش کیاگیایونیفارم سول کوڈبل، بحث کےبعدکل ہوسکتاہےپاس

اتراکھنڈاسمبلی میں پیش کیاگیایونیفارم سول کوڈبل، بحث کےبعدکل ہوسکتاہےپاس

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ یو سی سی کے حوالے سے ایجنڈے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یو سی سی پر آج صرف بحث ہوگی۔ یو سی سی کی پاسنگ ایک دن کے لیے ملتوی ہو سکتی ہے۔ یو سی سی بل کل پاس ہو سکتا ہے۔

دہرادون: یونیفارم سول کوڈ بل (یو سی سی) آج اتراکھنڈ اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ یو سی سی کے حوالے سے ایجنڈے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یو سی سی پر آج صرف بحث ہوگی۔ یو سی سی کی پاسنگ ایک دن کے لیے ملتوی ہو سکتی ہے۔ یو سی سی بل کل پاس ہو سکتا ہے۔سی ایم دھامی ا س بل کی اصل کاپی لے کر ایوان میں پہنچے تھے۔ اس کے ساتھ ہی 10 فیصدہوریزنیٹل ریزرویشن سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ بھی ریاستی اسمبلی پیش کی گئی۔

یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق بل لانے کے لیے پیر کو اتراکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع ہوا۔ یہ بل سیشن کے دوسرے دن منگل کو پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے سیشن کو لے کر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے ہیں اور پوری ریاست میں پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ہلدوانی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ یو سی سی کے حوالے سے مسلم اکثریتی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بنبھول پورہ، اندرا نگر، گاندھی نگر، شانی بازار میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی، سی او خود علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر یو سی سی کے حوالے سے کابینہ کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں یو سی سی کے مسودے کو منظوری دی گئی۔ اسمبلی کا اجلاس 5 سے 8 فروری تک چلے گا۔