Headlines

کیا ہندوستانی ٹیم پاکستان میں کھیلنے جائے گی چیمپئنز ٹرافی؟ جے شاہ کے بیان سے مچی سنسنی

چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ہندوستانی ٹیم کے پاکستان جانے کے سوال پر بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بڑا واضح جواب دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ آخر اس بات کا فیصلہ میں کیسے کرسکتا ہوں۔

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھنے کا سبھی کو انتظار رہتا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ صرف آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس میں کھیلے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہندوستان آنے کو لے کر کافی ڈرامہ ہوا تھا، لیکن بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔ اب سبھی کی دلچسپی اس بات میں ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان جائے گی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں سے پہلے ہی ہر بار ماحول گرم ہو جاتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ سال ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے سوال کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان جا کر میچ نہیں کھیلے گی۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کا میچ پاکستان سے باہر سری لنکا منتقل کر دیا گیا۔ اب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جو پی سی بی کی میزبانی میں اگلے سال ہونے والی ہے۔