Headlines

 یونیسکوکی ورلڈہیرٹیج کمیٹی کی میزبانی کریگاہندوستان، پہلی بار حاصل ہوگااعزاز

یونیسکوکی ورلڈہیرٹیج کمیٹی کی میزبانی کریگاہندوستان، پہلی بار حاصل ہوگااعزاز

 یونیسکوکی ورلڈہیرٹیج کمیٹی کی میزبانی کریگاہندوستان، پہلی بار حاصل ہوگااعزاز

ہندوستان 21 سے 31 جولائی 2024 تک نئی دہلی میں یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کی صدارت اور میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل نمائندے وشال وی ورما نے یہ اطلاع دی۔ ئی دہلی: جی 20 کے بعد ہندوستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کی سال 2024 میں چیئرمین شپ اور میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ جی ہاں، پہلی بار، ہندوستان 21 سے 31 جولائی 2024 تک نئی دہلی میں یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کی صدارت اور میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل نمائندے وشال وی ورما نے یہ اطلاع دی۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ملک یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کی قیادت اور میزبانی کرے گا۔ اس سے ہندوستان کو عالمی سطح پر ثقافتی اور قدرتی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور پہچان میں فعال طور پر تعاون کرنے کا موقع ملے گا۔