Headlines

پارلیمنٹ کابجٹ سیشن31جنوری سےہوگاشروع، جانئےکب تک چلےگاسیشن

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ عبوری بجٹ میں کسانوں کے لیے پی ایم کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز بھی ہو سکتی ہے۔ یہی نہیں خواتین کے حوالے سے کچھ بڑے اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، سب کی نظریں اس سیشن پر ہوں گی، کیونکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے عبوری بجٹ پیش ہوگا۔

پارلیمنٹ کابجٹ سیشن31جنوری سےہوگاشروع، جانئےکب تک چلےگاسیشن

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 31 جنوری سے ہونے والے بجٹ اجلاس میں1فروری کو مالی سال 2024۔25 کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔

ئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے بڑی جانکاری سامنے آئی ہیں۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 فروری کو صدر جمہوریہ ہند کے خطاب سے شروع ہوگا اور اس کے بعد اقتصادی سروے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 31 جنوری سے ہونے والے بجٹ اجلاس میں1 فروری کو مالی سال 2024۔25 کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد اکنامک سروے رپورٹ بھی 31 جنوری کو ہی پیش کی جائے گی۔