Headlines

شیخ حسینہ پانچویں مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب، عام انتخابات میں عوامی لیگ کو ملی جیت

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ پانچویں مدت کے لئے پھر سے منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کی پارٹی نے تشدد اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے بائیکاٹ سے متاثر انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ حسینہ (76) 2009 سے اقتدار میں ہیں اور ان کی پارٹی عوامی لیگ نے دسمبر 2018 میں پچھلا الیکشن بھی جیتا تھا۔ یہ پہلے ہی یقینی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ اس یک طرفہ الیکشن میں مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر پانچویں بار اقتدار میں آئیں گی۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ پانچویں مدت کے لئے پھر سے منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کی پارٹی نے تشدد اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے بائیکاٹ سے متاثر انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔

گست 1975 میں شیخ مجیب الرحمان، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بیٹوں کو فوجی افسران نے ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ ان کی بیٹیاں حسینہ اور ریحانہ اس حملے میں بچ گئی تھیں ، کیونکہ وہ بیرون ملک تھیں۔ بی این پی نے 2014 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ تاہم 2018 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔