Headlines

جموں و کشمیر: سفید جھنڈا تب نہیں اٹھے گا جب تک ہمیں عزت کے ساتھ اپنے حقوق واپس نہیں دئے جائیں گے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر: سفید جھنڈا تب نہیں اٹھے گا جب تک ہمیں عزت کے ساتھ اپنے حقوق واپس نہیں دئے جائیں گے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جب تک یہاں کے لوگوں کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر پیار سے مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کرے گی، تب تک پی ڈی پی وائٹ فلیگ نہیں اٹھائے گی اور نہ ہی سرینڈر کرے گی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جب تک یہاں کے لوگوں کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر پیار سے مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کرے گی، تب تک پی ڈی پی وائٹ فلیگ نہیں اٹھائے گی اور نہ ہی سرینڈر کرے گی۔

جموں و کشمیر: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ اس وقت تک سفید جھنڈا نہیں اٹھائیں گی، جب تک کہ جموں و کشمیر کو عزت اور وقار کے ساتھ حقوق واپس نہیں مل جاتے ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار نے نارتھ ایسٹ میں ملیٹینٹوں کے ساتھ بات چیت کی، لیکن کشمیر میں دوہرا معیار اپناتے ہوئے اسی سرکار کی نظر میں ہر ایک کشمیری ملیٹینٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے بانی لیڈر و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ہمیشہ مسائل کے حل کی خاطر بات چیت کو ترجیح دی تھی، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہندوستان  اور پاکستان کے رشتے مضبوط بنانے کی کافی جدوجہد کی ۔ تاکہ جموں و کشمیر میں قیام امن کو ممکن بنایا جا سکے۔ نیز مفتی محمد سعید نے حالات میں بہتری لانے کی غرض سے علحیدگی پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کے دروازے کھولنے کی کوشش کی۔ لیکن آج اس کے برعکس ہو رہا ہے