Headlines

ہندوستان کےلئے1,75,025عازمین حج کاکوٹہ مختص، حکومت ہنداورسعودی عرب کےدرمیان ہوامعاہدہ

ہندوستان کےلئے1,75,025عازمین حج کاکوٹہ مختص، حکومت ہنداورسعودی عرب کےدرمیان ہوامعاہدہ

ہندوستان کےلئے1,75,025عازمین حج کاکوٹہ مختص، حکومت ہنداورسعودی عرب کےدرمیان ہوامعاہدہ

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1,40,020 نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گا جہاں 2024 میں 35,005 عازمین حج کو حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

حج 2024 کے لیے ہندوستان سے کل 1,75,025 عازمین کے کوٹہ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1,40,020 نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گا جہاں 2024 میں 35,005 عازمین حج کو حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی اور امور داخلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے مملکت سعودی کے شہر جدہ میں، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے حج و عمرہ کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوضان الرابعہ کے ساتھ باہمی حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔