Headlines

سپریم کورٹ کابڑافیصلہ،گجرات حکومت کومایوسی، مجرموں کی معافی کاحکم منسوخ

سپریم کورٹ کابڑافیصلہ،گجرات حکومت کومایوسی، مجرموں کی معافی کاحکم منسوخ

سپریم کورٹ کابڑافیصلہ،گجرات حکومت کومایوسی، مجرموں کی معافی کاحکم منسوخ

نئی دہلی. بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے مجرموں کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے تمام مجرموں کو دی گئی سزا میں معافی کا حکم نامہ منسوخ کردیا۔بلقیس بانو عصمت ریزی کیس میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کے فیصلے کو بدلتے ہوئے مجرموں کی سزا میں معافی کو منسوخ کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب مجرموں کو دوبارہ جیل جاناپڑے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہاں مجرم پر مقدمہ چلایا گیا ہو اور سزا سنائی گئی ہو وہاں صرف ریاست ہی مجرموں کو معاف کرنے کافیصلہ کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرات حکومت مجرموں کی سزا میں معافی کا فیصلہ نہیں کر سکتی، بلکہ مہاراشٹر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بلقیس بانو کیس کی سماعت مہاراشٹر میں ہوئی تھی۔ گجرات حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے 11 ملزمان کی سزا معاف کر دی تھی۔ گجرات حکومت کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیاتھا۔ جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ 12 اکتوبر 2023 کو محفوظ رکھا۔