Headlines

وزارت خارجہ نےمالدیپ کےہائی کمشنرکوکیاطلب،وزیراعظم نریندرمودی کےخلاف بیانات پرجتائی ناراضگی

وزارت خارجہ نےمالدیپ کےہائی کمشنرکوکیاطلب،وزیراعظم نریندرمودی کےخلاف بیانات پرجتائی ناراضگی

ہندوستان کے اعتراض کے بعد مالدیپ کی حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزراء کی ذاتی رائے ہے۔ وزیر کے تبصرے مالدیپ کی حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

ئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق میں مالدیپ کے وزراء کے متنازعہ ریمارکس پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ادھر خبر ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے مالدیپ کے ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔ مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم صاحب دہلی کے ساؤتھ بلاک میں وزارت خارجہ پہنچے۔ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کے خلاف بیانات پر وزراء کے تبصروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ مالدیپ کی خاتون وزیر مریم شیونا نے سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ ہندوستان نے یہ معاملہ مالدیپ کی محمد مزیو حکومت کے ساتھ اٹھایا تھا۔ مالے میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے وزیر کے ریمارکس پر سخت اعتراض کیا تھا۔ اس کے بعد وزراء کو معطل کر دیا گیا۔