Headlines

پانچ دن بعد ریڈ ختم، آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ گرفتار، ساتھ لے گئی ای ڈی ٹیم

Haryana ED Raids

پانچ دن بعد ریڈ ختم، آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ گرفتار، ساتھ لے گئی ای ڈی ٹیم

ای ڈی کی طرف سے ملے دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ دلباغ سنگھ کو 12.15 پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی ٹیم نے دلباغ سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد کے چار آئی فون بھی ضبط کر لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دلباغ سنگھ کے انتہائی قریبی کلویندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یمنا نگر: ہریانہ کے یمنا نگر سے آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ کے گھر پر لگاتار پانچ دنوں سے جاری ای ڈی کا چھاپہ اب ختم ہو گیا ہے۔ چھاپہ پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب ختم ہوا اور ای ڈی کی ٹیم نے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

ای ڈی کی طرف سے ملے دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ دلباغ سنگھ کو 12.15 پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی ٹیم نے دلباغ سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد کے چار آئی فون بھی ضبط کر لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دلباغ سنگھ کے انتہائی قریبی کلویندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے دلباغ سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اس سے پہلے پیر کی دوپہر آئی این ایل ڈی لیڈر دلباغ سنگھ کے دفتر کے باہر کافی ہلچل بڑھ گئی تھی ۔ ایسے میں یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ای ڈی کی ٹیم دلباغ سنگھ کو ساتھ لے جائے گی۔ پھر کچھ دیر بعد ای ڈی کے افسران انہیں ساتھ لے کر چلے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ای ڈی کی آدھی ٹیم ، اس سے پہلے جمعہ کو یہاں سے نکل گئی تھی۔ لیکن سابق ایم ایل اے کے دفتر کے باہر ای ڈی کی کچھ گاڑیاں موجود تھیں۔