Headlines

اپیل کیلئے ملا 60 دنوں کا وقت، قطر میں قید ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کا اب کیا ہوگا؟ وزارت خارجہ کا آیا نیا اپ ڈیٹ

ئی دہلی : جیل میں بند ہندوستان بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی قانونی ٹیم کو قطر کی اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے 60 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ قطر کی اپیل کورٹ نے گزشتہ ماہ مبینہ جاسوسی کیس میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو تبدیل کر دیا تھا اور انہیں الگ الگ مدت کے لئے جیل بھیج دیا تھا۔ یہ فیصلہ ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ کی جانب سے ایک اور عدالت کے سابقہ ​​حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کے چند ہفتوں بعد آیا تھا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ قانونی ٹیم کے پاس عدالتی حکم ہے جو خفیہ ہے۔ حالانکہ جیسوال نے تصدیق کی کہ اہلکار اب سزائے موت پر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی اعلیٰ ترین عدالت میں اس کیس کی اپیل کے لیے دو ماہ (60 دن) باقی ہیں اور قانونی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک بڑی راحت میں قطر کی ایک عدالت نے بحریہ کے سابق اہلکاروں کو سنائی گئی سزائے موت کو ختم کر دیا تھا۔