Headlines

راجوری میں آٹومیٹک اسلحوں سے لیس ہیں دہشت گرد، چھپ کر فوجی افسران کو بنایا تھا نشانہ

راجوری میں آٹومیٹک اسلحوں سے لیس ہیں دہشت گرد، چھپ کر فوجی افسران کو بنایا تھا نشانہ

جموں و کشمیر کے راجوری میں ایک بار پھر ہندوستانی فوج، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید تصادم جاری ہے۔ بدھ کی صبح سے یہاں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں کے پاس بڑی مقدار میں گولہ بارود اور آٹومیٹک اسلحہ ہیں۔

ئی دہلی: راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں جاری تصادم میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ یہ دہشت گرد آٹومیٹک اسلحوں سے لیس ہیں اور ان کے پاس بھاری مقدار میں گولہ بارود ہونے کا شبہ ہے۔ گھنے جنگل میں چھپے ان دہشت گردوں نے گذشتہ چند دنوں سے علاقے میں اپنی سرگرمیاں شروع کر رکھی تھیں۔ پولیس اور فوج کو 19 نومبر کو ان دہشت گردوں کی موجودگی کا علم ہوا اور اس کے بعد سے جنگل میں مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ دہشت گرد قریبی دیہات میں گھس کر کھانا کھا رہے تھے۔ اب راشٹریہ رائفلز، جموں کشمیر پولیس اور فوج کے خصوصی دستوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔